Sunday - 2018 April 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78637
Published : 13/7/2015 15:0

فلسطین، شام اور یمن میں بچوں کی ابتر صورتحال

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انصاف نے فلسطین، شام اور یمن میں بچوں کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انصاف حجت الاسلام و المسلمین مصطفی پور محمدی نے اتوار کے دن تہران میں ایک اجلاس کے دوران بچوں پر زیادہ توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکیدکی- حجت الاسلام و المسلمین مصطفی پور محمدی نے فلسطین، شام اور یمن میں بچوں کی ابتر صورتحال سے عالمی برادری کی غفلت پر تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری کی جانب سے ان ممالک میں بچوں کی صورتحال پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انصاف نے خطے میں بچوں کی افسوسناک صورتحال کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں بچوں کے حقوق کا کنونشن دوسرے ممالک اور اقوام خصوصا خطے کے بچوں کا دفاع کرتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 April 22