Monday - 2018 july 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78638
Published : 13/7/2015 15:3

جوہری مذاکرات پیر کے روز بھی جاری

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ مذاکرات کی مدت میں توسیع کا مسئلہ زیر غور نہیں اور جوہری مذاکرات پیر کے روز بھی جاری رہیں گے-
محمد جواد ظریف نے اتوار کے روز کوبرگ ہوٹل میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا سلسلہ پیر کے روز بھی جاری رہے گا- انھوں نے کہا کہ مذاکرات کی مدّت میں توسیع کا مسئلہ زیر غور نہیں ہے- واضح رہے کہ اتوار کے روز ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایک بار پھر مذاکرات کئے- ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی نے بھی اتوار کے روز امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین اور امریکی صدر بارک اوباما کے خصوصی نمائندے رابرٹ مالی نیز یورپی یونین کے خارجہ امور کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید کے ساتھ کئی نشستیں کیں- ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ایک  اور ملاقات آج متوقع ہے۔ ادھر چین کے وزیرخارجہ بھی ایٹمی مذاکرات میں حصہ لینے کے لئے آج ویانا پہنچ گئے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 july 16