Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78640
Published : 13/7/2015 15:5

بغداد میں بم دھماکہ تیس سے زائد جاں بحق

عراق کے درالحکومت بغداد میں دو کار بم دھماکوں اور ایک خودکش کاروائی کے نتیجے میں تیس سے زائد افراد شہید ہوگئے- ارنا کی رپورٹ کےمطابق یہ دھماکے بغداد کے شیعہ آبادی والے علاقوں الشعب اور البنوک میں ہوئے۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ شعب علاقے میں ایک کار بم دھماکے کے کچھ ہی دیر بعد ایک خودکش بمبار نے بھی خود کو دھماکے سے اڑا لیا- کار بم دھماکے اور خودکش حملے میں کم سے کم بیس افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اس سے پہلے بنوک کے علاقے میں ہونے والے کار بم دھماکے میں کم سے کم نو افراد شہید ہوگئے تھے۔ بعض خبروں میں بغداد کے بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد پینتیس اور زخمیوں کی تعداد سو سے زیادہ بتائی گئی ہے۔ اسپتال کے ذرائع نے شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19