Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78643
Published : 13/7/2015 15:11

افغانستان میں دھماکہ پچیس افراد ہلاک

افغانستان کے صوبہ خوست میں امریکی فوجی اڈے کے قریب خودکش کار بم دھماکے میں کم از کم پچیس افراد ہلاک ہو گئے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق خوست شہر کے پولیس سربراہ فیض اللہ غیرت نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس حملے میں دس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں کہا کہ اس حملے میں مارے جانے والے تمام افراد عام شہری ہیں اور ان میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں- انہوں نے کہا کہ بمبار نے خود کو کیمپ چیپ مین کے قریب، ایک پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے اڑا لیا۔اس کیمپ میں امریکی فوجی رہائش پذیر ہیں-ابھی تک کسی نے بھی حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے لیکن عام طور پر طالبان جنگجو افغان اور غیر ملکی فوجیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ صوبہ خوست کی سرحد پاکستان سے ملتی ہے اور یہ صوبہ افغانستان کا ایک ناامن صوبہ شمار ہوتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23