Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78646
Published : 13/7/2015 15:15

عراقی فوج الانبار کو آزاد کرانے کے لئے تیار

عراق کی سیکورٹی فورس صوبہ الانبار میں ایک بڑا آپریش شروع کرنے کے لئے مکمل طورپر آمادہ ہے، اور دس ہزار سے زیادہ جوان، کارروائی شروع ہونے کے منتظر ہیں- عراق کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے دس ہزار جوان اور مسلح قبائلی فوج کے ساتھ مل کر مغربی بغداد سے پینسٹھ کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع فلوجہ شہر کو آزاد کرنے کے لئے آپریشن کے آغاز کے لئے پوری طرح تیار ہیں- فیلڈ کمانڈروں نے فوج کی آمادگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن کے لئے اعلی حکام کے احکامات کا انتظار ہے- بعض رپورٹوں سے بھی اس امر کی غمازی ہوتی ہےکہ عوامی رضا کار فورس نے اتوار کے روز فلوجہ کے شمالی علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں کی جانب پیشقدمی کی ہے-فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا ہونے کے ساتھ ہی فلوجہ میں داعش کو مکمل طور پر محاصرے میں لے لیا جائے گا اور اس شہر کو آنے والے تمام راستوں سے رابطہ منقطع ہوجائے گا- در ایں اثنا عراق کے وزیر دفاع نے بھی کہا ہےکہ ایک عظیم آپریشن شروع کرنےکے لئے عراق کی مسلح افواج آمادہ ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19