Wed - 2018 Dec 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78648
Published : 13/7/2015 15:20

فلوجہ کو آزاد کرانے کی کاروائی کا آغاز

عراق کے شہر فلوجہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے-
ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر فلوجہ کو آزاد کرانے کی کارروائی کا آغاز دس ہزار عراقی فوجیوں اور عوامی رضا کار فورس کی شرکت سے کیا گیا ہے- عوامی رضاکار فورس کی کمان نے پیر کی صبح کو اعلان کیا کہ فلوجہ اور اس کے اطراف کے علاقوں کو آزاد کرانے کی کارروائی شروع ہوگئی ہے-کارروائی کے آغاز میں ہی عوامی فورس نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے البوخنیفر اور خلف السلمان نامی دو دیہاتوں کو آزاد کرالیا-سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تکفیری عناصر عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے پیر کے روز شہر کی مساجد سے اعلان کرایا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مقابلے میں ان کا ساتھ نہ دینے والے شہریوں کے سر قلم کردیئے جائیں گے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 19