Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78663
Published : 14/7/2015 11:20

اسرائیلی جرائم کے جائزے کے لئے کمیٹی کی تشکیل

فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ نے غزہ پر پچاس روزہ حملے کے دوران صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے جائزہ کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے- فلسطینی نیوز ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے اتوار کو ایک حکم جاری کیا ہے جس کی بنیاد پر غزہ کی جنگ کے دوران صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے جائزے کے لئے، اعلی قومی کمیٹی تشکیل دی جائے گی- اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ کمیٹی کہ جو سات قانونی ماہرین پر مشتمل ہوگی، کے سربراہ "فرید جلاد" ہوں گے اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ کمیٹی عید فطر کے بعد اپنی کاروائی کا آغاز کردے گی- غزہ پر پچاس روزہ حملے کے بارے میں اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی جرائم سے متعلق قابل اطمینان ثبوت و شواہد اکٹھا کرلئے گئے ہیں- واضح رہے کہ گذشتہ مہینے فسطینی انتظامیہ نے صیہونی حکومت کے جنگی جرائم سے متعلق دستاویزات پر مشتمل پہلا کیس، بین الاقوامی فوجداری عدالت میں داخل کردیا ہے- غاصب حکومت نے فلسطینیوں کے خلاف متعدد بار جارحیت اور جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے- صیہونی حکومت نے دو ہزار چودہ کے موسم گرما میں غزہ پر حملہ کرکے بائیس سو کے قریب فلسطینیوں کو شہید اور ایک لاکھ سے زائد افراد کو بے گھر کردیا تھا


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13