Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78667
Published : 14/7/2015 11:31

ایٹمی مذاکرات آخری مرحلے میں داخل

اسلامی جمہوریہ ایران کی مذاکراتی ٹیم کے سینئر رکن نے کہا ہے کہ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کے مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔
ہمارے نمائںدے کی رپورٹ کے مطابق سید عباس عراقچی نے آج صبح ویانا میں صحافیوں سے گفتگو میں اس سوال کے جواب میں کہ کیا آج رات تک معاہدہ ہو جائے گا؟ کہا کہ مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں اور ان دو تین دنوں میں ہم نے حقیقت میں بڑی اچھی پیشرفت کی ہے۔ البتہ اب بھی کچھ مسائل ہیں اور جب تک وہ حل نہیں ہو جاتے معاہدے کا اعلان نہیں کیا جاسکتا۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان مذاکرت بدستور جاری ہیں اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ مذاکرات کو ایسے نتیجے تک پہنچائیں جس پر دونوں فریق راضی ہو جائیں۔ واضح رہے کہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی نے اتوار کو امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین اور صدر باراک اوباما کے خصوصی مشیر رابرٹ مالی نیز یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید سے تفصیلی مذاکرات کئے تھے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21