Monday - 2018 April 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78668
Published : 14/7/2015 11:33

طالبان کے ہاتھوں بارہ افغاں پولیس اہلکار قتل

طالبان کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ طالبان کے حملوں میں بارہ افغان پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔
ریڈیو تہران کی پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ صوبہ کنڑ کے شہر سرکانو میں طالبان کے جنگجوؤں نے پولیس کے ایک کاروان پرحملہ کیا جس میں بارہ پولیس اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ طالبان کے ترجمان نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ افغان حکام نے ابھی اس خبر کے بارے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ دوسری طرف صوبہ ننگر ہار میں نامعلوم مسلح افراد نے لڑکیوں کا ایک اسکول دھماکے سے تباہ کر دیا۔ خامہ پریس نے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ ننگر ہار کے شعبہ تعلیم کے ترجمان محمد آصف شینواری نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسکول پرحملہ کرنے والوں نے اسکول کی دیواروں میں دھماکہ خیز مواد لگا کر اس کی عمارت کو تباہ کر دیا۔ اس حملے میں کتابیں اور اسکول کا ریکارڈ بھی جل گیا۔ محمد آصف شینواری کے مطابق یہ واقعہ شیوا علاقے میں پیش آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکول میں آٹھ سو پچاس بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ مشرقی افغانستان میں رواں برس میں اسکولوں پر یہ چھٹا حملہ ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 April 23