Monday - 2018 April 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78669
Published : 14/7/2015 11:37

یونیورسیاڈ گیمز: ایرانی طلبا کی کامیابیاں

اسلامی جمہوریہ ایران کے یونیورسٹی طلبا نے جنوبی کوریا میں ہونے والی یونیورسیاڈ گیمز میں سونے کے سات تمغے حاصل کئے ہیں-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے یونیورسٹی کے طلبا کھلاڑیوں کے کاروان نے جنوبی کوریا کے شہر گوانجو میں یونیورسیاڈ گیمز کے مقابلوں میں سونے کے سات، چاندی کے دو اور کانسی کے چھ تمغے حاصل کئے ہیں۔ ایرانی طلبا کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر ان مقابلوں میں پندرہ تمغے حاصل کرکے مختلف ادوار کی نسبت ان مقابلوں میں زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے طلبا نے تائی کوانڈو کے مقابلوں میں سونے کے پانچ، چاندی کا ایک اور کانسی کے تین جبکہ شوٹنگ کے مقابلوں میں سونے کے دو، چاندی کا ایک اور کانسی کے تین تمغے جیتے۔ ایرانی طلبا کی ٹیمیں چوراسی کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں اور ان کے ساتھ چالیس دوسرے افراد بھی جنوبی کوریا کے شہر گوانجو گئے ہیں جن میں کوچ، ریفری اور ٹیموں کے ایگویکٹو بھی شامل ہیں- ان مقابلوں میں بھیجا جانے والا اب تک کا ایران کا یہ سب سے بڑا کاروان ہے۔ جنوبی کوریا کے شہر گوانجو میں یہ مقابلے منگل کے دن اختتام پذیر ہوں گے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 April 23