Tuesday - 2018 April 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78670
Published : 14/7/2015 11:41

ویانا میں ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کی مشاورت

ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے وزرائے خارجہ نے ایک اجلاس میں ممنکہ ایٹمی سمجھوتے کا جائزہ لیا ہے-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پیر کے دن ویانا کے ہوٹل کوبرگ میں اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی- اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد کے ایک نمائندے نے پیر کے دن بتایا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس دو فریقی اجلاس میں اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے کہا ہے کہ ان کو امید ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی مدت میں مزید توسیع نہیں ہو گی- چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بھی ہوٹل کوبرگ میں داخل ہونے سے قبل کہا تھا کہ ایٹمی مذاکرات کے اختتامی مرحلے میں مزید پیشرفت ہوئی ہے- چین کے وزیر خارجہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ مذاکرات میں مزید توسیع نہیں ہونی چاہئے، کہا کہ ایک اچھے سمجھوتے تک رسائی کے مواقع میسر ہیں- دریں اثنا خبری ذرائع نے ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے وزرائے خارجہ کے مذاکرات شروع ہونے کی خبر دی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 April 24