Tuesday - 2018 April 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78671
Published : 14/7/2015 11:44

شام: داعش خے ہاتھوں حماس رہنما شہید

شام میں دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے فلسطین کی تحریک حماس کے ایک رہنما کو شہید کر دیا ہے-
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک حماس کے رہنما مصطفی الشرعان اتوار اور پیر کی درمیانی رات دمشق کے جنوب میں واقع یرموک پناہ گزیں کیمپ کی مسجد سے نکل رہے تھے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے ان پر فائرنگ کر دی- ان کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے- مصطفی الشرعان فلسطین کے ایک رفاہی ادارے کے سابق انچارج تھے اور انہوں نے یرموک پناہ گزیں کیمپ میں فلسطینی پناہ گزینوں کو امداد پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا- مصطفی الشرعان فلسطین کی تحریک حماس کے دوسرے ایسے رہنما ہیں جن کو دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے شہید کیا ہے- اس سے قبل دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے فلسطین کی تحریک حماس کے رہنما ابوصہیب حورانی کو شہید کیا تھا- یرموک پناہ گزیں کیمپ شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کا سب سے اہم کیمپ شمار ہوتا ہے- اس پناہ گزیں کیمپ میں اس وقت اٹھارہ ہزار فلسطینی رہائش پذیر ہیں جن میں سے تین ہزار پانچ سو بچے بھی ہیں- یہ فلسطینی بنیادی ترین ضروریات سے بھی محروم ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 April 24