Monday - 2018 july 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78674
Published : 14/7/2015 11:49

شامی حکومت دہشت گردوں کے مقابلے میں کافی طاقتور ہے

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ شام کی حکومت دہشت گردوں کے مقابلے میں کافی طاقتور ہے۔
لبنان کی العھد ویب سائٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام اب خطرے سے باہر نکل چکا ہے اور اب دمشق کی حکومت کی سرنگونی کا امکان ختم ہو چکا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ عراق و شام میں تکفیری دہشت گرد گروہ صیہونی حکومت کے بازو ہیں اور شام میں حزب اللہ کی جانب سے دہشت گردوں کا مقابلہ صیہونی حکومت کے خلاف حزب اللہ کی جدوجہد کے منصوبوں کا لازمی حصہ ہے۔ انہوں نے حزب اللہ اور داعش کے موازنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ داعش ایک جارح اور قابض گروہ ہے جبکہ حزب اللہ نے جو راستہ اپنایا ہے وہ آزادی دلانے کا راستہ ہے لہذا آزادی دلانے والے اور قبضہ کرنے والے میں بہت زیادہ فرق ہوتا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہاکہ عرسال کی پہاڑیوں اور الزبدانی میں دہشت گردوں کا محاصرہ کر لیا گیا ہے اور وہ اب کچھ نہیں کر سکتے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 july 23