چهارشنبه - 2019 مارس 20
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 78677
تاریخ انتشار : 14/7/2015 11:56
تعداد بازدید : 8

ویانا: ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات شروع

ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکا کی ایٹمی مذاکراتی ٹیموں نے ایران اور امریکی وزرائے خارجہ کی سربراہی میں مذاکرات شروع کر دیئے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی سربراہی میں ایران اور امریکا کی ایٹمی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے- یہ مذاکرات پیر کے دن سہ پہر کے وقت شروع ہوئے- اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی اور امریکی وزیر توانائی ارنسٹ مونیز بھی ان مذاکرات میں شریک ہیں- اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی، امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید بھی ان مذاکرات میں شریک ہیں-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :