Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78692
Published : 14/7/2015 12:19

آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیاں جاری ہیں

آل خلیفہ بحرینی عوام کے گھروں پرحملے کر کے انہیں کچل رہی ہے- آل خلیفہ کے کارندے عید الفطر سے قبل بحرین کے مظلوم عوام کے گھروں پر حملے کر رہے ہیں۔ مرآۃ البحرین ویب سائٹ کے مطابق آل خلیفہ کے کارندوں نے پیر کی صبح گھروں پر حملے کر کے کچھ لوگوں کو گرفتار کر لیا۔ بتایا جاتا ہےکہ یہ گرفتاریاں پرامن مظاہروں میں شرکت کی بناپر عمل میں آئی ہیں۔ ان مظاہروں میں لوگ عدل و انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ آل خلیفہ کے سکیورٹی کارندوں نے پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے سے دسیوں گھروں پر حملہ شروع کیا تھا اور پانچ شہریوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ادھر سکیورٹی فورسز نے الدراز نامی علاقے میں مقداد مدنی نامی بچے کو گرفتار کر لیا۔ اس رپورٹ کے مطابق عید کے قریب آنے کے موقع پر عوام کے گھروں پر آ ل خلیفہ کے کرائے کے ایجنٹوں کے حملوں اور سیاسی اور سماجی کارکنوں کی گرفتاریوں کی کارروائیوں میں قابل توجہ تیزی آ جاتی ہے۔ بحرین میں دو ہزار گیارہ میں عوامی قیام کے کچلے جانے سے احتجاج شروع ہوا ہے اور عوام سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ آل خلیفہ کی حکومت آل سعود کے فوجیوں اور متحدہ عرب امارات کی سیکورٹی فورسز نیز دیگر عرب ملکوں کے فوجیوں کی مدد سے جو بحرین میں تعینات ہیں بحرینی قوم کی تحریک کو کچل رہی ہے۔ واضح رہے کہ بعض عرب ملکوں کے فوجی سپر جزیرہ نامی فوج کے تحت آل خلیفہ کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19