Wed - 2018 April 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78699
Published : 14/7/2015 12:40

یمن کے م‍ختلف علاقوں پر سعودی عرب کے حملے جاری

آل سعود کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے-
یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن پر اپنے حملے جاری رکھتے ہوئے اس ملک کے دارالحکومت صنعا میں سعوان سٹی پر بمباری کی ہے- اس بمباری میں پچیس یمنی شہری شہید اور پچاس زخمی ہو گئے ہیں- سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صنعا کے جبل نقم علاقے کو بھی اپنے حملے کا نشانہ بنایا- سعودی عرب کے اس فضائی حملے میں بھی متعدد یمنی شہری زخمی ہوئے ہیں- سعودی عرب کے توپخانے نے المنزالہ، غافرہ، جبل ابوالنار، شقدم اور الجبل الاحمر علاقوں پر گولے داغے جس کے نتیجے میں دسیوں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو گئے ہیں- سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے عدن صوبے پر چار مرتبہ بمباری کی- اس بمباری میں بھی متعدد یمنی شہری زخمی ہو گئے- واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن پر اپنے حملوں میں ایسی حالت میں شدت پیدا کی ہے کہ جب اقوام متحدہ نے جمعے کے دن سے رمضان المبارک کے اختتام تک جنگ بندی کا اعلان کیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 April 25