Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78702
Published : 14/7/2015 12:47

داعش کے حامی نہیں، حزب اسلامی افغانستان

حزب اسلامی افغانستان نے اس رپورٹ کی تردید کی ہے کہ اس نے داعش دہشت گرد گروہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ گلبدین حکمتیار کی زیر قیادت حزب اسلامی افغانستان نے داعش دہشت گروہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کی تردید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حزب اسلامی افغانستان کے ترجمان ہارون زور غون نے پیر کے روز ایک بیان جاری کرکے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ ان کی جماعت، داعش دہشت گرد گروہ کی حمایت کرتی ہے۔ اس ترجمان نے کہا کہ حزب اسلامی افغانستان نے اب تک اپنے ملک میں داعش کی حمایت پر مبنی کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے افغان ذرائع ابلاغ نے حزب اسلامی افغانستان پر داعش دہشت گرد گروہ کے ساتھ اتحاد قائم کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15