Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78705
Published : 14/7/2015 12:53

سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں مسلحانہ جھڑپ

سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ملک کے جنوبی علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں تین سعودی فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔
رپورٹوں کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ منگل کی صبح جنوب مغربی علاقے حمیس مشیط میں سیکورٹی فورس نے داعش سے وابستہ ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔ تعاقب کے دوران تین سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔ السعودیہ الان اور اخبار السعودیہ سمیت متعدد ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص داعش دہشت گرد گروہ سے وابستہ تھا۔ اس شخص کے بارے میں ٹوئیٹر پر بھی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردانہ کارروائیوں کے الزام میں دو سو پینتیس سعودی شہری اور سینتیس غیر ملکی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں یہ اقدام ایسی حالت میں عمل میں لایا گیا ہے کہ اس ملک کے خفیہ اداروں نے گذشتہ تین برسوں کے دوران علاقے میں سرگرم دہشت گرد عناصر کو وسیع پیمانے پر اسلحہ اور رقومات فراہم کی ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت کے نتیجے میں اب تک علاقے کے ہزاروں بے گناہ عام شہری مارے جا چکے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17