Monday - 2018 April 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78733
Published : 14/7/2015 17:29

عراق: تکریت میں آپریشن، بیس دہشت گرد ہلاک

عراق کے سیکورٹی اہل کاروں نے تکریت شہر کے شمالی علاقوں میں دسیوں دہشت گرد عناصر کو ہلاک اور زخمی کردیا۔
براثا نیوز ایجنسی کے مطابق عراقی پولیس کے سربراہ رائد شاکر کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں اور عوامی رضاکاروں نے تکریت کے شمالی علاقوں میں بیس تکفیری دہشت گرد عناصر کو ہلاک جبکہ تیس دیگر کو زخمی کر دیا۔ عراقی پولیس اور عوامی رضاکار فورس کی مشترکہ کاروائی میں دریائے دجلہ کے مشرقی علاقوں سے بھی داعش سے وابستہ دہشت گردوں کا صفایا کر دیا گیا نیز دھماکہ خیز مواد کی حامل پانچ گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔ گذشتہ ہفتے عراقی فوج نے جنوب مشرقی تکریت سے بھی دہشت گردوں کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 April 23