Monday - 2018 july 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78734
Published : 14/7/2015 17:31

ایٹمی معاہدے کے بارے میں ایران میں سروے

ایران کے ایک معتبر سائنسی ادارے کے سروے سے معلوم ہوتا ہے کہ ایرانی قوم صرف عزت مندانہ معاہدہ قبول کرے گی۔
ایران کے اخبار جام جم کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ایک معتبر سائنسی ادارے نے گذشتہ ہفتوں میں ایک لاکھ اناسی ہزار چار سو اکیاسی ایرانیوں سے ایٹمی معاہدے اور دیگر مسائل کے بارے میں سوالات پوچھے۔ اس سروے کے مطابق اٹھّاسی اعشاریہ چھے فیصد لوگوں نے ایسے ایٹمی معاہدے سے اتفاق کیا ہے جس میں ملک کی عزت کا تحفظ کیا گیا ہو اور ریڈ لائنوں کی پابندی کی گئی ہو۔ اس سروے میں دو جوابوں کا ایک سوال کیا گیا تھا جو ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ایٹمی مذاکرات کے بارے میں تھا۔ اس سوال کے جواب میں اٹھاسی اعشاریہ چھے فیصد لوگوں نے کہا ہے کہ معاہدے میں ریڈلائنوں کی پابندی اور قومی عزت کا تحفظ ہونا ضروری ہے ورنہ معاہدہ نہیں ہونا چاہئے۔ اس طرح اٹھاسی فیصد ایرانیوں نے معاہدے سے اتفاق کیا۔ جب کہ گیارہ اعشاریہ چار فیصد افراد نے کہا ہے معاہدہ ضرور ہونا چاہئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 july 23