Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78735
Published : 14/7/2015 17:34

ایرانی بحریہ جدید ترین بحری جنگی جہاز بنا رہی ہے

ایران کی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ بحریہ، پیکان کلاس کے میزائل بردار جنگی جہاز اور دیگر پیشرفتہ بحری جہاز بنا رہی ہے۔
ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ بحریہ، میزائل بردار جہازوں کے علاوہ غدیر اور فاتح کلاس کی آبدوز بھی بنا رہی ہے۔ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے بحریہ کے سینیئر فوجیوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایرانی بحریہ ماہ مبارک رمضان کے بعد فوجی مشقیں کرے گی۔ اس تقریب میں بحریہ کے سینیئر فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بحر ہند کے علاقے کے ممالک، اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کو طاقتور فوج سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی بحریہ، مسلسل بین الاقوامی سمندروں میں موجود ہے جبکہ اس کے بحری جنگی جہاز ، آبدوز اور میزائل بردار جہاز آپریشنل سطح پر آمادہ ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20