Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78736
Published : 14/7/2015 17:35

حزب اللہ اور المستقبل گروہ کی گفتگو جاری رہے گی

حزب اللہ اور المستقبل پارٹی نے لبنان کی مشکلات کے حل کے لئے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

حزب اللہ اور المستقبل پارٹی کی پندرہویں مشترکہ نشست کے اختتام پر ایک بیان جاری کیا گیا جس میں لبنان کے سیکورٹی، سیاسی اور اقتصادی مسائل کے حل کے لئے گفتگو جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔ یہ نشست لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے دفتر میں منعقد ہوئی تھی۔ مبصرین کا خیال ہے کہ ان نشستوں کے انعقاد سے لبنان کے داخلی امور بالخصوص نئے صدر کے انتخاب کی مشکل حل ہو سکتی ہے۔ یاد رہے کہ لبنان کے سیاسی اختلافات اور بعض ممالک کی ریشہ دوانیوں نے گذشتہ چودہ مہینوں سے اس ملک کے صدر کا انتخاب، نہیں ہونے دیا ہے۔ اقتدار کے انخلا نے صیہونی حکومت اور دہشت گردوں کو بھی لبنان کی ارضی سالمیت کے خلاف سرگرمیاں جاری رکھنے میں گستاخ بنا دیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23