Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78738
Published : 14/7/2015 17:38

ریڈ لائنوں کی پابندی کرتے ہوئے سمجھوتہ طے پاگیا

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ماضی کے تمام مسائل کے حل کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ لائنوں کی پابندی کرتے ہوئے ایٹمی سمجھوتہ طے پا گیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے منگل کے روز آئی اے ای اے کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سمجھوتے کی رو سے ایران اور ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے اقدامات سے ماضی کے مسائل مکمل طرح سے حل ہو جائیں گے۔ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا کہ تمام سمجھوتوں منجملہ پارچین فوجی سائیٹ کے بارے میں جو پروگرام طے کیا گیا ہے اس پر اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈلائنوں کا خیال رکھتے ہوئے عمل کیا جائے گا۔ علی اکبر صالحی نے امید ظاہر کی کہ ماضی کے مسائل حل کئے جانے سے ایران اور آئی اے ای اے کے تعلقات اور تعاون میں نیا موڑ آئے گا۔ واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کا آخری دور ستائیس جون کو شروع ہوا تھا جس کے بعد مذاکرات کی مدت میں دو مرتبہ توسیع کی گئی۔ مذاکرات کی پہلی ڈیڈ لائین پہلی جولائی تھی جس میں دو بار کی توسیع کے بعد سرانجام منگل کے روز اٹھارہ دنوں کی نہایت تفصیلی اور بامعنی مذاکرات اختتام کو پہنچے اور یہ مذاکرات کامیاب رہے۔ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مابین مذاکرات میں طے پانے والے نکات کا متن سو صفحات اور پانچ ضمیموں پر مشتمل ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21