Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78739
Published : 14/7/2015 17:40

جوہری مسئلہ فریقین کی فتح کے ساتھ حل ہو گیا

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری مسئلہ فریقین کی فتح کے ساتھ حل ہو گیا- ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اب جوہری بحران کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اور ایران کا جوہری مسئلہ فریقین کی فتح کے ساتھ حل ہو گیا- انھوں نے جوہری مذاکرات کے سلسلے میں تعاون کرنے والے ملکوں کے حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے فریقین کی فتح کی شکل میں، راہ حل نکل آیا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری مذاکرات کے ذریعے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک، کے لئے ایک نئی راہ سامنے آئی ہے جو عالمی برادری کی اہم مشکلات کے حل میں بھی موثر ثابت ہو سکتی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23