Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78740
Published : 14/7/2015 17:43

ایران اور گروپ پانچ جمع ایک ایٹمی مذاکرات کامیاب

ایرانی ماہرین کی ٹیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے۔

ایرانی ماہرین کی ٹیم کے سربراہ حمید بعیدی نژاد نے اپنے انسٹاگرام پیج پر لکھا ہے کہ ایٹمی مذاکرات، کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے- ایران کی مذاکراتی ٹیم کے ایک قریبی ذریعے نے کہا ہے کہ منگل کی صبح تک مشترکہ اقدام کے متون کا دوبارہ جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی بائیس ماہ کے مذاکرات کے مکمل نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ فیڈریکا موگرینی اور ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کا مشترکہ بیان پڑھ کر سنائیں گے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19