ایٹمی سمجھوتے پریوکیا امانو کا بیان
جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ روڈ میپ کے ذریعے ایران کے جوہری پروگرام کے باقی تمام اختلافی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے سربراہ یوکیا امانو نے اس معاہدے کو ایران کے جوہری مسائل کے حل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ روڈ میپ اور سن دو ہزار تیرہ کے تعاون پر مبنی سمجھوتے کے تحت، آئی اے ای اے، سن دو ہزار پندرہ کے اختتام تک، ایران کے تعاون سے تمام مسائل کے جائزے پر مبنی اپنی حتمی رپورٹ پیش کرے گی۔