Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78777
Published : 15/7/2015 11:36

ایٹمی مذاکرات فریقین کی کامیابی پرمنتج ہوئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی معاملہ فریقین کی کامیابی پر منتج ہوا ہے-

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ویانا میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ایٹمی بحران کو ایک مصنوعی بحران قرار دیا اور کہا کہ ایران کا ایٹمی معاملہ فریقین کی کامیابی پر منتج ہوا- وزیر خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات نیتجہ خیز ہونے سے عالمی برادری پر اثر انداز ہونے والی مشکلات کے حل کے لئے نئے دروازے کھلیں گے- اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ آج کا دن امید ختم ہونے کا دن ثابت ہو سکتا تھا لیکن فریقین نے امید کا ایک نیا دروازہ کھول دیا ہے اور یہ تمام فریقوں کی کامیابی ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ آج جس چیز پر اتفاق ہوا ہے وہ ایک مکمل اور جامع سمجھوتہ نہیں ہے لیکن وہ ایسی سب سے اچھی چیز ہے جس کا حصول ممکن تھا- وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یورپی یونین کے سابق نمائندوں خاویر سولانا اور کیتھرین ایشٹن اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کا شکریہ ادا کیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20