Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78778
Published : 15/7/2015 11:38

یمن کی سرزمین پر سعودی حملے جاری

سعودی حکومت یمن کے مختلف علاقوں پر بدستور اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے- المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے منگل کے روز بھی جنوبی یمن کے صوبے عدن کے مختلف علاقوں منجملہ خور مکسر، معلی اور التواہی پر بمباری کی ہے- سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے درالحکومت صنعا کے الحفا سمیت مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے- یمن پر سعودی عرب کے حملے ایسی حالت میں جاری ہیں کہ جب اقوام متحدہ نے گذشتہ جمعے کو، یمن کے مظلوم عوام تک امدادی سامان کی ترسیل کے لئے ماہ رمضان کے اختتام تک، جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ یمن پر سعودی عرب کے ہوائی اور توپخانوں کے حملے جاری رہنے کے سبب قحط سے دوچار علاقوں تک، انسان دوستانہ امداد پہنچنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں- یمن کی اکیس ملین سے زائد آبادی کے تقریبا اسی فیصد افراد کو انسان دوستانہ امداد کی ضرورت ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20