Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78779
Published : 15/7/2015 11:43

ایران کی مذاکراتی ٹیم نے ریڈلائنوں کی حفاظت کی

اسلامی جمہوریہ ایران کی مذاکراتی ٹیم کی ہوشیاری رہبر انقلاب اسلامی کے فرمودات کی روشنی میں حکومت کی ریڈلائنوں کی حفاظت کا سبب بنی- ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا کہ ایٹمی مذاکرات میں ایران کے تمام قومی مفادات کا تحفظ کیا گیا ہے- انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ملت ایران کی استقامت و پائیداری، مغربی ملکوں کو مذاکرات کی میز تک لانے، اور نتیجے میں ایٹمی سمجھوتہ طے پانے اور پابندیاں اٹھائے جانے میں انتہائی موثر اور بے مثل رہی ہے کیونکہ عوام نے پابندیوں کے سخت اور دشوار حالات میں پر امن ایٹمی سرگرمیوں اور پھر مذاکرات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا- علاء الدین بروجردی نے، مذاکرات کے سلسلے مین ایران کی مذاکراتی ٹیم خاص طورپر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کی نمایاں اور مثبت کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی ٹیم کی استقامت اور ہوشیاری اس بات کا باعث بنی کہ ایٹمی مسئلے میں، اسلامی جمہوری نظام کی ریڈ لائنوں کا تحفظ کیا جائے- ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے وزیر خارجہ جواد ظریف کے پارلیمنٹ میں حاضر ہونے کی بھی خبر دی اور کہا کہ جواد ظریف اس ہفتے مجلس شورائے اسلامی میں حاضر ہو کر ایٹمی مذاکرات کے حوالے سے اراکین پارلیمنٹ کو رپورٹ پیش کریں گے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11