Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78781
Published : 15/7/2015 11:49

ایٹمی سمجھوتے سے ریڈ لائنز کی حفاظت ہو گی

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات اور ان کو نتیجہ خیز بنانے میں ایران کی ریڈلائنوں کی حفاظت کی گئی ہے- ایران کے ایٹمی توانائی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے منگل کو ایران کے ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں، آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو کے چند روز قبل انجام پانے والے دورہ ایران کا ذکر کیا- انہوں نے کہا کہ یوکیا آمانو کے ساتھ مذاکرات میں انہیں اس بات سے واضح طور پر آگاہ کر دیا گیا تھا کہ ماضی کے مسائل بیان کرنے سے کچھ حل نہیں نکل سکتا اور اسی بات کی طرف، دو سال تک مذاکرات کرنے والی ٹیموں کی کوششوں سے، آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کی رپورٹ میں بھی اشارہ کیا گیا ہے- بہروز کمالوندی نے کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کے ایٹمی مذاکرات بہت تفصیلی تھے جو نتیجہ خیز ثابت ہوئے ہیں- انہوں نے پارچین تنصیبات کے معائنے کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آئی اے ای اے کے ساتھ تمام مذاکرات میں، ایران کی ریڈ لائنوں یعنی فوجی مراکز اور ایٹمی سائنسدانوں تک عدم دسترسی کے موقف کا واضح طور پر اعلان کیا- کمالوندی نے کہا کہ اس نقشہ راہ میں یہ طے نہیں پایا کہ کسی بھی فوجی مرکز کے معائنے کی اجازت دی جائے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20