Thursday - 2018 july 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78782
Published : 15/7/2015 11:53

اقوام متحدہ: مشترکہ جامع ایکش پلان کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے، ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مشترکہ جامع ایکش پلان کا خیر مقدم کیا ہے-
تہران میں اقوام متحدہ کے انفارمیشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق اس ادارے کے سربراہ بان کی مون نے منگل کو ایتھوپیا کے دارالحکومت آدیس آبابا میں، ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کا پرجوش خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مذاکرات کی اہمیت عیاں ہو جاتی ہے- انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مشترکہ جامع ایکش پلان سے باہمی مفاہمت، اور مشرق وسطی کو درپیش سیکورٹی کے سخت مسائل کے حل کے سلسلے میں باہمی تعاون مزید گہرا ہو گا- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اس بیان میں اسی طرح کہا ہے کہ یہ ادارہ مکمل طور پر اور تمام فریقوں کے ساتھ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مشترکہ جامع ایکش پلان پر عملدرآمد میں تعاون کے لئے تیار ہے- دوسری جانب برطانیہ نے بھی ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے نتیجہ خیز مذاکرات کا خیرمقدم کیا اور اسے تاریخی قرار دیا ہے- برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے منگل کو ایک بیان میں ویانا مذاکرات کے نتائج کو ایک تاریخی واقعہ قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ واقعہ، دنیا کے ساتھ تہران کے تعلقات میں ایک عظیم تبدیلی کا سبب بنے گا- فلپ ہیمنڈ نے کہا کہ ہمیں امید ہے اور توقع بھی ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات کے نتائج، پڑوسی ملکوں اور اسی طرح عالمی سطح پر ایران کے تعلقات میں قدم بہ قدم تبدیلی کا سبب بنیں گے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 july 19