Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78783
Published : 15/7/2015 11:59

شام میں فوج اور حزب اللہ کو ایک اور کامیابی حاصل

شامی فوج اور حزب اللہ لبنان نے مشترکہ کارروائی کر کے، جنوبی شام کے شہر الزبدانی کے ایک علاقے کو دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا- العالم کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور حزب اللہ نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے، جنوبی شام کے صوبے ریف دمشق میں شہر الزبدانی کے علاقے السلطانی کو آزاد کرا لیا اور متعدد دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا- شامی فوج اور حزب اللہ، شہر الزبدانی کے مرکز میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کر رہے ہیں اور تین اطراف سے اپنی کارروائی انجام دے رہے ہیں- شامی فوج نے مزید چیک پوسٹیں قائم کر کے الزبدانی شہر کے الزہراء علاقے میں بھی اپنی پیشقدمی شروع کر دی ہے- العالم کے ساتھ انٹرویو میں شام کے فوجی اور اسٹریٹجک امور کے ماہر "ثابت محمد" نے کہا ہے کہ فوج نے شہر الزبدانی کو آزاد کرانے کے لئے چوتھے اور آخری مرحلے پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے- شام کے اسٹریٹجک امور کے ایک اور ماہر "شادی احمد" نے بھی العالم کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ شامی فوج اور حزب اللہ نے شہر الزبدانی کے اہم علاقوں میں دہشت گرد گروہوں پر قابو پا لیا ہے اور اگر اسی طرح یہ فوجی کارروائی جاری رہی تو الزبدانی شہر آئندہ چند دنوں میں آزاد ہو جائے گا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17