Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78784
Published : 15/7/2015 12:2

صیہونی حکومت کے لئے اقوام متحدہ کی جانبداری پرتنقید

تحریک حماس نے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو صیہونی حکومت کے مفادات کی خدمت کا وسیلہ قرار دیا ہے-

مصر کی الشرق الاوسط نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے منگل کو غزہ میں صیہونی حکومت کے دو قیدیوں کی رہائی کے لئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی درخواست کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اسے نفرت انگیز اور اسرائیل کی حمایت قرار دیا۔ سامی ابو زہری نے کہا کہ اس قسم کے اظہار خیال سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ بان کی مون صیہونی حکومت کے مفادات کی حمایت کا ایک وسیلہ ہیں- تحریک حماس کے ترجمان نے اقوام عالم سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی جیلوں کی صعوبتیں برداشت کرنے والے ہزاروں قیدیوں کی مشکلات کے خاتمے کے لئے، فوری اقدام کریں- واضح رہے کہ بان کی مون نے پیر کی رات کو غزہ کے تمام باشندوں سے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں ان دو لاپتہ اسرائیلیوں کے بارے میں، کہ جن کے بارے میں گمان کیا جا رہا ہے کہ وہ حماس کے ہاتھوں قیدی بنائے گئے ہیں، کوئی علم ہو تو اطلاعات فراہم کریں- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ان دو اسرائیلیوں کی مقبوضہ فلسطین میں واپسی کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فریقوں کو انسانی حقوق کی حمایت کرنی چاہئے- یہ ایسے وقپ میں ہے کہ جب تقریبا سات ہزار فلسیطینی، صیہونی حکومت کی جیلوں میں بدترین حالات میں زندگی گذار رہے ہیں لیکن اقوام متحدہ یا کوئی بھی عالمی ادارہ ان کی حمایت میں آواز بلند نہیں کرتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21