Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78785
Published : 15/7/2015 12:6

ایٹمی معاہدہ: ہمسایہ ممالک کی جانب سے اظہار مسرت

شام کے صدر نے رہبر انقلاب اسلامی اور صدر مملکت کے نام پیغام ارسال کر کے ایٹمی مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے پر اپنی مسرت کا اظہار کیا ہے- شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے منگل کے دن رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے نام دو الگ الگ پیغام ارسال کر کے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے پر اپنی مسرت کا اظہار کیا اور اس نتیجے کو بین الاقوامی تعلقات کی بہتری کا ذریعہ قرار دیا- عراقی وزیر خارجہ نے بھی ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کا خیر مقدم کیا ہے- عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے منگل کے دن کہا کہ مشترکہ اعلامیے پر جلد از جلد عمل ہونا چاہئے کیونکہ اس سے خطے میں قیام امن میں مدد ملے گی- عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کے ترجمان سعد الحدیثی نے بھی ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے سے خطے میں زیادہ سے زیادہ استحکام پیدا ہو گا اور دہشت گردی کے مقابلے کے لئے عرب اور اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد قائم ہو گا- بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان نے بھی ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13