Monday - 2018 April 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78786
Published : 15/7/2015 12:13

ایران کی پٹروکیمیکل صنعت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی موجودگی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت پٹرولیم نے کہا ہے کہ ایران کی پٹروکیمیکل صنعت میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی موجودگی کے حالات سازگار ہو گئے ہیں-

ایران کی وزارت پٹرولیم کے ایک اعلی عہدیدار عباس شعری مقدم نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے جامع مشترکہ اقدام منصوبے کے اعلان کے بعد، ایران کی سمت خاص طور پر تیل اور پٹروکیمیکل کے شعبے میں سرمایہ کار امڈ پڑیں گے اور بلاشبہ ایران کو چاہئے کہ آج ہی سے اس کے لئے خود کو آمادہ کرے- ایران کی وزارت پٹرولیم کے اعلی عہدیدار نے گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کے مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پٹروکیمیکل کی صنعت میں عام طور پر بھاری سرمایہ کاری اور جدید ٹکنالوجی کی ضرورت ہوتی ہے- دوسری جانب ایران کے شمال مغربی صوبے تبریز کے پٹروکیمیکل کمپلیکس کی بیس ہزار ٹن مصنوعات کہ جن کی مالیت بائیس ملین ڈالر ہے، گذشتہ تین مہینوں کے دوران دنیا کے بیس ملکوں کو برآمد کی گی ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 April 23