Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78787
Published : 15/7/2015 12:16

مذاکرات کی کامیابی صیہونی وزیراعظم کی بہت بڑی شکست

ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی بہت بڑی شکست ہے- لبنان سے شائع ہونے والے اخبار النہار کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر توانائی نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کو بے انتہا مثبت تبدیلی قرار دیا ہے- اس ویب سائٹ کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ لوران فابیوس نے ایٹمی مذاکرات کے دوران مخالف موقف اختیار کرنے کے باوجود مذاکرات کی کامیابی کے بعد اس امید کا اظہار کیا ہے کہ فرانسیسی کمپنیوں کو ایران کی آئندہ منڈی میں منصفانہ حصہ ملے گا- النہار نے مزید لکھا ہے کہ لوران فابیوس ان شخصیات میں شامل ہیں جو بہت جلد تہران کا دورہ کریں گی- اخبار نے مزید لکھا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ویانا میں ہونے والے کامیاب مذاکرات پر بہت ہی مثبت رد عمل ظاہر کیا گیا ہے لیکن اس کے مقابلے میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ان مذاکرات کی کامیابی کو ایک تاریخی غلطی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایران کے ایٹمی مقاصد کے حصول کی روک تھام کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے- واضح رہے کہ سیاسی مبصرین اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کو صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی بہت بڑی شکست قرار دے رہے ہیں-
دوسری جانب امریکہ کے ایک عہدیدار نے ایٹمی مذاکرات کی کامیابی کے بعد کہا ہے کہ ایران کو اپنی منجمد شدہ ایک سو ارب ڈالر سے زائد کی رقم واپس مل جائے گی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15