Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78788
Published : 15/7/2015 12:19

مذاکرات کی کامیابی، ملت ایران کی استقامت کا نتیجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات میں آج حاصل ہونے والا نتیجہ، ایرانی قوم کی برسوں کی استقامت اور صبر کا نتیجہ ہے- ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے منگل کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایک پریس کانفرنس میں، ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے لئے ایرانی عوام اور رہبر انقلاب اسلامی کی حمایت کا شکریہ ادا کیا- انہوں نے کہا یہی بےدریغ حمایت تھی جو ایران کی ایٹمی ٹیم کی تقویت کا باعث بنی کہ وہ دنیا کی چھ بڑی طاقتوں کے مقابلے میں ڈٹی رہی- ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ویانا مذاکرات کی کامیابی، برسوں تک سخت بحث و گفتگو اور استقامت کا نتیجہ ہے اور اس سمجھوتے میں ایسے اہم نکات شامل ہیں جو ایران کے لئے انتہائی اہم ہیں- جواد ظریف نے کہا کہ سلامتی کونسل نے، کہ جس کی ساتویں شق کی بنیاد پر ایران پر پابندیاں مسلط کی گئیں، آج ایران کے یورینیم افزودہ کرنے کے پروگرام کو تسلیم کر لیا ہے اور یہ ایک عظیم کامیابی ہے- انہوں نے کہا کہ ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کا بند نہ ہونا اور پابندیوں کا اٹھایا جانا بھی ایک کامیابی ہے البتہ ایران نے بھی بعض پابندیاں قبول کی ہیں جو ممکن ہے ایک موقع ہوں- انہوں نے مذاکرات میں ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی کی مذاکرات میں موجودگی کی تعریف کی اور اسے اہم قرار دیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11