Saturday - 2018 Sep 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78809
Published : 15/7/2015 18:56

رہبر انقلاب اسلامی سے صدر مملکت اور کابینہ کی ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی نے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور ان کی کابینہ کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں ایران کی مذاکراتی ٹیم کی مجاہدت اور صادقانہ کوششوں کا شکریہ ادا کیا- رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے منگل کی شام صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور کابینہ کے ارکان سے کی جانے والی ملاقات میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کی کامیابی پر ایران کی مذاکراتی ٹیم کی مجاہدت اور صادقانہ کوششوں کی قدردانی کی- رہبر انقلاب اسلامی نے جناب مالک اشتر کے نام امیرالمومنین حضرت علی (ع) کے خط کے بعض حصوں کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ معنوی و فکری حمایت، تمام مسائل کے حل کا اصلی عامل ہے اور مولائے کائنات کے خطبات و ارشادات پر مشتمل کتاب نہج البلاغہ میں تدبر اور غور و فکر سے اس قسم کی حمایت کے لئے حالات سازگار ہوتے ہیں- رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس ملاقات میں جناب مالک اشتر کے نام امیر المومنین حضرت علی (ع) کے خط میں حکام کی ذمہ داریوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ٹیکسوں کی وصولی اور عوام کے ان حقوق کو، جو حکومت کے ذمے ہوتے ہیں،حاصل کرنا، عوام اور ان کی سرزمینوں کا دفاع، معاشرے کو خیر و نیکی اور سعادت نیز تعمیر و ترقی کی سمت لے جانا وہ چار اہم ذمہ داریاں ہیں کہ جنہیں امام المتقین امیرالمومنین حضرت علی(ع)، مالک اشتر کے نام تحریر کردہ اپنے خط میں حکام کے فرائض میں قرار دیتے ہیں- رہبر انقلاب اسلامی نے عمل صالح کو ہر فرد کی ذمہ داریوں کے دور کا بہترین ذخیرہ قرار دیا اور فرمایا، عوام غور و فکر کے ساتھ کئے جانے والے فیصلوں میں غلطی نہیں کرتے اس بنا پر عوام کے اس طرح کے فیصلوں سے یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ کون عہدیدار صالح اور نیک ہے اور کون نہیں- آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امیرالمومنین حضرت علی ابن ابیطالب (ع) کے اس خط سے،حکومت کے دو فرائض، نفس کو منحرف اور بے راہروی کا شکار ہونے سے بچانے کے لئے مکمل سختی کے ساتھ اس کی محافظت کرنے اور ہر چیز پر الہی فرائض کو مقدم کئے جانے کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) ان الہی سفارشات کا عملی مظہر تھے- رہبر انقلاب اسلامی نے آخر میں حکومت کے اراکین کی زحمات کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کامیابی کے لئے دعا فرمائی- رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی ایٹمی مذاکرات کے نتائج کا ذکر کرتے ہوئے مذاکراتی ٹیم کے لئے آپ کی ہدایات اور حمایت کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ جوہری مذاکرات کی کامیابی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمنوں کے غلط اور بے بنیاد الزامات اور دباؤ کے خاتمے پر منتج ہوگی اور نتیجے میں ایران کی ترقی کی راہ میں نیا ولولہ دیکھنے میں آئے گا- اس ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے ایک رپورٹ بھی پیش کی- 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Sep 22