Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78811
Published : 15/7/2015 19:3

یمن پر سعودی جارحیت جاری، منگل کو دو سو حملے

سعودی عرب نے منگل کے دن دو سو بار یمنی عوام کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود سعودی لڑاکا طیاروں نے منگل کے روز یمن کے رہائشی علاقوں پر دو سو بار حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں عام شہری شہید اور زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق سو حملے حجہ اور صعدہ صوبوں پر کئے گئے جہاں ہراد علاقے میں آٹھ عام شہری شہید ہو گئے جبکہ سو حملے عدن اور دارالحکومت صنعا پر کئے گئے جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں اور بنیادی تنصیبات تباہ ہو گئیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15