Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78812
Published : 15/7/2015 19:8

ایٹمی مذاکرات کی کامیابی، مختلف شہروں میں جشن

ایٹمی مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں جشن منایا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں منگل کی رات جشن کا سماں رہا۔ عوام، ایران کا پرچم لہرا رہے تھے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔ تہران کی بعض شاہراہوں پر ایران کی ایٹمی کامیابی کے موقع پر خوشی منانے والوں کا ہجوم رہا۔ عوام، ایٹمی مذاکرات کار ٹیم اور ان کی بارہ سالہ استقامت کی قدردانی کر رہے تھے۔ ماہرین کے مطابق مذاکرات کے ان نتائج کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی سطح پر اپنی صداقت کو ثابت کر دیا اور اس طرح وہ، اپنا مقام بھی بلند کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ ان مذاکرات کے نتائج پر عملدرآمد کرنے کے ذریعے ایران کا کیس اقوام متحدہ کے منشور کی ساتویں شق کے دائرے میں آنے سے محفوظ ہو گیا۔ قابل ذکر ہے کہ چودہ جولائی کو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ممالک نے بارہ سال کے جوہری مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کر کے مذاکرات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15