Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78815
Published : 15/7/2015 19:19

امن کا نوبل انعام، جواد ظریف کا نام پیش

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا نام امن نوبل انعام کے امیدوار کے طور پر پیش کردیا گیا- ایران کے اخبار جام جم نے لکھا ہے کہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بین الاقوامی پیس ریسرچ سینٹر میں تخفیف اسلحہ اور جوہری عدم پھیلاؤ کے ڈائریکٹر طارق رؤف نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے تاریخی ایٹمی کارنامے کے حصول میں اہم کردار ادا کرنے کے سبب، دو ہزار سولہ کے امن نوبل انعام کے امیدوار کی حیثیت سے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا نام پیش کیا ہے- طارق رؤف نے کہا کہ بارہ سال کے عرصے کے بعد ایران کے ایٹمی مذاکرات کی کامیابی نے تہران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کے بارے میں اطمینان حاصل کرنے اور ایران کے عوام کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے کے لئے راہ ہموار کردی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11