Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78816
Published : 15/7/2015 19:21

پرامن ایٹمی سرگرمیاں جاری رہیں گی

اسلامی جموریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیاں بدستور جاری رہیں گی- اسلامی جموریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے المیادین ٹی وی چینل سے گفتگو میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے کامیاب ایٹمی مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی- انہوں نے کہا کہ بعض افراد کے تصور کے برخلاف، اسلامی جمہوریہ ایران کی پر امن ایٹمی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری رہیں گی- ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا کہ روس کے ساتھ دو نئے ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کے لئے معاہدہ ہوا ہے اور ممکن ہے کہ مستقبل میں چین کے ساتھ بھی دو چھوٹے بجلی گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں معاہدہ طے پائے- علی اکبر صالحی نے ایٹمی مذاکرات کے نتائج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان نتائج سے تمام فریق راضی ہیں- ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا کہ تہران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ اس کی ایٹمی سرگرمیاں پرامن مقاصد کے لئے ہیں تاہم مقابل فریق چاہتا تھا کہ اس بارے میں اطمینان حاصل کرے تو ایران کی مذاکراتی ٹیم نے اسے مطمئن کر دیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11