Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78819
Published : 15/7/2015 19:28

جوہری سمجھوتہ، داعش سے مقابلے میں بھی مددگار

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتہ داعش دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر شائع شدہ ایک بیان میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتے کے حصول سے، داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے مقابلے میں ایک عالمی اتحاد کے تشکیل کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ سرگئی انھوں نے اس بیان میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری سمجھوتے کے مثبت اثرات، علاقے کے بہت سے بحرانوں کو حل کئے جانے پر بھی مرتب ہوں گے۔ لاوروف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس معاہدے سے ایران اور روس کے درمیان دفاعی ٹیکنالوجی میں تعاون کا موقع بھی فراہم ہوگا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11