Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78820
Published : 15/7/2015 19:31

داعش نے حجازی شیعوں کے قتل عام کی دھمکی دے دی

داعش دہشت گرد گروہ نے سعودی عرب کے شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کرنے کی دھمکی دی ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں تکفیری وہابیوں کو سعودی عرب اور اطراف کے ممالک کے شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کی دعوت دی ہے۔ سعودی عرب کے اہل سنت مسلمانوں کے نام اس ویڈیو پیغام میں داعش تکفیری دہشت گردوں نے یمن، سعودی عرب اور کویت کی مساجد پر دہشت گردانہ حملوں اور نمازیوں کے قتل عام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ داعش دہشت گرد، اپنے ناپاک عزائم کے حصول کے لئے، علاقے کے ممالک میں مذہبی تعصب، دشمنی اور تشدد نیز بدامنی پھیلا رہے ہیں۔ داعش گروہ نے یمن، سعودی عرب اور کویت کی مساجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ اور علاقے کے بعض ممالک اس دہشت گرد گروہ کی ہمہ جہتی حمایت کر رہے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11