Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78824
Published : 15/7/2015 19:39

بحرین: بم دھماکہ، ایک شخص شہید

بحرین میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا- مرآۃ البحرین ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں چودہ فروری کے اتحاد نے دارالحکومت منامہ کے قریب واقع العکر کے علاقے میں ایک بم دھماکے میں قاسم محسن نامی ایک شہری کے شہید ہو جانے کا اعلان کرتے ہوئے اس کی تدفین کی رسومات میں وسیع پیمانے پر شرکت کئے جانے کی اپیل کی ہے- دوسری جانب بحرین کی وزارت داخلہ نے دعوی کیا ہے کہ دارالحکومت منامہ کے نزدیک العکر کے علاقے میں ایک شخص کار بم دھماکہ کرنا چاہتا تھا تاہم وہ خود ہی اس دھماکے میں ہلاک ہو گیا- اس سے قبل بھی بحرین میں اس قسم کے کئی دھماکے ہوئے ہیں جن میں متعدد عام شہری اور انقلابی جوان شہید ہو چکے ہیں- بحرین کے سیاسی گروہوں کی جانب سے اس سلسلے میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیئے جانے کے مطالبے کے باوجود، آل خلیفہ حکومت بدستور اس سلسلے میں تعاون کرنے سے گریز کر رہی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13