Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78826
Published : 15/7/2015 19:46

مراجع تقلید کی جانب سے ایٹمی معاہدے کا خیر مقدم

بزرگ مراجع تقلید نے ایرن اور پانچ جمع ایک گروپ کے ایٹمی مذاکرات کے نتائچ کا خیرمقدم کیا ہے۔ صدر مملکت کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ وحید خراسانی نے تہران میں صدر مملکت کے دفتر کے سربراہ محمد نھاوندیان سے ملاقات میں کہا کہ ایٹمی مذاکرات میں بڑی طاقتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا ایک بڑا اور گرانقدر کارنامہ ہے۔ آیت اللہ وحید خراسانی نے ایران کی مذاکراتی ٹیم کو فرض شناس قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے اور اب ایٹمی مذاکرات کے بعد جو نیا موقع ملا ہے اس میں بھی دانشمندی سے عوام کی خدمت جاری رہنی چاہیے۔ نہاوندیان نے آیت اللہ وحید خراسانی کو حکومت کے اہم ترین پروگراموں اور اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ایٹمی مذاکرات کے نتائج کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صدر مملکت کے دفتر کے سربراہ محمد نھاوندیان نے آیت اللہ صافی گلپائیگانی سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آیت اللہ صافی گلپائیگانی نے کہا کہ وہ ایٹمی مذاکرات کو مدبرانہ طریقے سے نتیجے پر پہنچانے پر صدر مملکت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ عالم اسلام کے اس بزرگ مرجع تقلید نے کہا کہ خدا کے فضل و کرم سے ایٹمی مذاکرات میں یہ کامیابی اور سپر طاقتوں پر برتری حاصل ہوئی ہے۔ آیت اللہ صافی گلپائیگانی نے کہا کہ مسائل کو عقل و تدبیر سے حل کرنے میں ہی اسلام کی سربلندی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15