Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78828
Published : 15/7/2015 19:53

افغانستان: فورسز کے آپریشن میں بائیس طالبان ہلاک

افغانستان کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بائیس طالبان ہلاک کر دیئے ہیں- خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے بدھ کے دن ایک بیان جاری کیا- اس بیان میں آیا ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے میدان وردک، پکتیا، تخار، قندوز، فاریاب، سرپل، بلخ، قندھار، زابل اور اروزگان سمیت مختلف صوبوں میں آپریشن کر کے بائیس طالبان کو ہلاک کر دیا ہے- بیان میں مزید آیا ہے کہ ان آپریشنوں میں پولیس کے اہلکاروں اور فوجیوں نے حصہ لیا- دوسری جانب افغان طالبان کے سربراہ ملا عمر نے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کی حمایت کر دی ہے۔ افغان طالبان کی ویب سائٹ پر ملا عمر کی جانب سے جاری ہونے والے عید الفطر کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کا مقصد افغانستان سے قبضے کا خاتمہ ہے اور افغانستان میں امن کیلئے مذاکرات جائز ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان مذاکرات سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات میں طالبان کے نمائندے کے طور پر شریک ہونے والے افراد طالبان کے حقیقی نمائندے نہیں ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13