Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78829
Published : 15/7/2015 19:57

امریکی حکام کے بیانات پر مجید تخت روانچی کا ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے رکن نے ایران مخالف پابندیاں تدریجا اٹھائے جانے پر مبنی بعض امریکی حکام کے دعوے پر ردعمل ظاہر کیا ہے- بدھ کے دن تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کا استقبال کیا گیا- ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے رکن مجید تخت روانچی نے اس موقع پر ایران مخالف پابندیاں تدریجا اٹھائے جانے پر مبنی بعض امریکی حکام کے دعوی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کا متن منظر عام پر آنے کے بعد امریکی حکام کے دعووں کا غلط ہونا ثابت ہو جائے گا- جب مجید تخت روانچی سے یہ سوال کیا گیا کہ امریکی حکام اس بات کے مدعی ہیں کہ پابندیاں مرحلہ وار اٹھائی جائیں گی تو مجید تخت روانچی نے کہا کہ جیسا کہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے پہلے ہی مرحلے میں تمام اقتصادی، مالیاتی، تجارتی اور بینکنگ سے متعلق پابندیاں اٹھا لی جائیں گی اور اس کا ذکر واضح طور پر معاہدے میں کیا گیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16