Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78831
Published : 15/7/2015 20:5

پابندیاں ختم ہونے کے بعد تیل کی برآمدات میں اضافہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ ایران مخالف پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایران کےخام تیل کی برآمدات میں روزانہ پانچ لاکھ بیرل کا اضافہ ہو جائے گا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے بدھ کے دن ہمارے نمائندے سے گفتگو کے دوران کہا کہ ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کے فورا بعد ایران کے تیل کی برآمدات میں روزانہ پانچ لاکھ بیرل اور پانچ سے چھ ماہ کے بعد دس لاکھ بیرل کا اضافہ ہو جائے گا- بیژن نامدار زنگنہ نے مزید کہا کہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد ایران کے تیل کی روزانہ کی برآمدات کا حجم پچیس لاکھ بیرل تک پہنچ جائے گا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم نے مزید کہا کہ ایران تیل اور گیس فیلڈز کی توسیع کا ایک وسیع پروگرام رکھتا ہے اور ایرانی اور غیر ملکی کمپنیوں کو ان تیل اور گیس فیلڈز میں کام کرنا چاہئے- بیژن نامدار زنگنہ نے پیٹروکیمیکل صنعت میں پیشرفت پر مبنی ایران کے فیصلے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران آئندہ چھ سے سات برسوں تک سالانہ ستّر ارب ڈالر مالیت کی پیٹروکیمیکل مصنوعات تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے- دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کے سینٹرل بینک کے سربراہ نے کہا ہےکہ دوسرے ممالک میں ایران کے منجمد اثاثے آئندہ مہینوں کے دوران بحال ہو جائیں گے- ان اثاثوں کی مالیت تقریبا انتیس ارب ڈالر ہے- ولی اللہ سیف نے بدھ کے دن کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد شروع ہونے کے بعد جاپان، جنوبی کوریا، ہندوستان اور متحدہ عرب امارات میں ایران کے انتیس ارب ڈالر کے منجمد اثاثے بحال ہو جائیں گے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15