Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78849
Published : 16/7/2015 10:56

فرانس ایرانی مارکیٹ میں داخل کے لئے پرامید

فرانسیسی کمپنیوں بالخصوص دواساز کمپنیوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران پر سے پابندیاں ہٹنے کے بعد وہ ایرانی کمپنیوں کے ساتھ دوبارہ تعاون شروع کر سکیں گی۔ فرانس انفو کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی کمپنیوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ایٹمی معاہدے کے بعد بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گی۔ افریقہ اور مشرق وسطی میں پژو آٹو موبائل کے مینیجر ژان کرستف کہمار نے کہا ہے کہ ویانا میں آخری مرحلے کے مذاکرات سے عالمی پابندیوں کے خاتمے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق فرانسیسی کمپنیاں دیگر ملکوں سے زیادہ یہ امید رکھتی ہیں کہ انہیں ایرانی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرنے کا موقع ملے گا۔ البتہ آٹو موبائل کمپنیوں پژو اور رینو کے لئے یہ امید زیادہ کی جا رہی ہے۔ ایران سے نکلنے سے پہلے ان کمپنیوں کے ہاتھوں میں ایران میں آٹو موبائل کی چالیس فیصد منڈی تھی۔ فرانس کی سینیٹ کی رپورٹ کے مطابق ایران پر پابندیوں کی وجہ سے ایران اور فرانس کے درمیان لین دین کم ہو کر ایک چوتھائی یعنی پانچ سو ملین یورو رہ گیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15